15 مئی 2012 - 19:30

صنعا… يمن ميں القاعدہ کے ٹھکانوں پر بمباري اور خونريز جھڑپوں ميں القاعدہ کے 23 جنگجوں سميت 35افراد ہلاک ہوگئے.

ابنا: بدھ کو عالمي ميڈيا کي رپورٹ کے مطابق مقامي حکام اور عيني شاہدين نے بتايا کہ ملک کے جنوبي صوبہ ربيان کے علاقے جبالياں ميں يمني فوج اور القاعدہ کے مزاحمت کاروں کے درميان گھمسان کي لڑائي جاري ہے. فوج نے جار شہر ميں پيش قدمي کي ہے جس پر القاعدہ جنگجوں نے قبضہ کر رکھا ہے.

جھڑپوں ميں اب تک آٹھ جنگجو اور ايک يمني فوجي ہلاک ہوگيا ہے. علاوہ ازيں يمني جنگي طياروں نے جار شہر ميں بمباري کرکے8 شہريوں کو ہلاک کر ديا ہے. ايک اور حملے ميں شدت پسندوں کي دو مشتبہ گاڑيوں پر حملہ کر کے ان ميں سوار 8 افراد کو ہلاک کر ديا. ادھر قبائلي ذرائع کے مطابق جنوبي قصبے لادر کے نزديک جھڑپوں ميں آٹھ شدت پسند اور دو قبائلي جنگجو ہلاک ہوگئے ہيں.  .......

/169